علاقائی

سرگودھا:ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے انچارج نےکہاہےکہ میں مریضوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے فیس صرف ایک روپیہ کردی گئ

سرگودہا﴿تحصیل رپوٹر﴾ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سرگودہا کے شعبہ حکمت کے انچارج حکیم عبدالرزاق خا ن نے کہاہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں مریضوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سرکاری فیس کم کر کے صرف ایک روپیہ کر دی گئی ہے جبکہ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں ۔ ان کی طرف سے جاری ہونے والے پریس نوٹ میں کہاگیاہے کہ سول ہسپتال سرگودہا کے شعبہ حکمت میں مزید بہتری لائی گئی ہے اور حکومت نے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کیلئے لاکھوں روپے فراہم کئے ہیں جبکہ شعبہ حکمت میں روزانہ 35 سے 40 مریض طبی معائنہ کیلئے آتے ہیں جنہیں صحت عامہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال سرگودہا شعبہ حکمت روزانہ صبح اٹھ بجے سے دن تین بجے تک کھلا رہتاہے اور مریض بے خوف وخطر اپنا طبی معائنہ کر واسکتے ہیں۔ حکیم عبدالرزاق خان نے کہاہے کہ حکمت ان کا خاندانی پیشہ ہے اور میانوالی میں ان کے آباؤ اجداد بھی اس شعبہ سے وابستہ ہیں لہذا مکمل تشخیص کے بعد مریض کو ادویات دی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker