تازہ ترینعلاقائی

آفیسرززراعت توسیع کا پائیدارزرعی ترقی میں بنیادی کردارہے

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر ﴾ ایگریکلچرل آفیسرزز راعت توسیع کا پائیدار زرعی ترقی میں بنیا دی کردار ہے انسروس ٹریننگ ایگریکلچرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا میں ایگریکلچرل آفیسرز کا چھ روزہ ٹریننگ پروگرام برائے استعداد کار کو بڑھانے کے متعلق زیر اہتمام ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ انعقاد کیا گیا۔ جس میں ادارہ سے منسلک 15 اضلاع سے زراعت آفیسرز شریک ہوئے ۔اس ٹریننگ کا موضوع "موٹیویشن سکل اینڈ لیڈر شپ مینجمنٹ  ” تھا۔ اس تربیتی پروگرام میں محمد نواز خان ‘ڈاکٹربشارت علی سلیم، سدرہ اعجاز چیمہ ، ڈاکٹر منور احمد نور ، مرزا ظفر اقبال ، پروفیسر سجاد حیدر، چوہدر ی عبدالرشید،ڈاکٹر خالد مسعود ، محمد اعجاز احمد، ڈاکٹر محبوب الرحمن اور الطاف الرحمن نے خصوصی لیکچرز دیئے۔ عملی تربیت کے لیے رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ،کالا شاو کاکو کا مطالعاتی دورہ بھی کیا گیا۔ اختتامی تقریب تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی، یہ سعادت کاظم شاہ نے حاصل کی ۔ ڈاکٹر منور احمد نور،ڈپٹی ڈائریکٹر/ ٹریننگ کوآرڈینیٹر نے ٹریننگ کے دوران پڑھائے گئے موضوعات کا خلاصہ پیش کیا اور شرکا ئ کی دلجمی اور توجہ سے ٹریننگ میں شرکت کرنے پر ان کا شکر یہ ادا کیا ۔ رانا جاوید اقبال انجم، ڈائریکٹر ادارہ نے اپنے اختتامی خطاب میںدوران تربیت دلچسپی لینے پر شرکائ کا شکریہ ادا کیا اور انھیں تاکید کی کہ جوانھوں نے دوران تربیت سیکھااسے اپنی عملی زندگی میں اپنائیں ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی الطاف الرحمن خان ، ڈائریکٹر سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، سرگودھاتھے انھوں نے اسناد تقسیم کیں۔ مہمان خصوصی نے اپنے اختتامی خطاب میں شرکائ کویاددلایا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان پربڑی ذمہ داری ہے۔ اسی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے زرعی پیداوار بڑھانے کی پوری کوشش کریں تاکہ ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہو ۔ ااور اس طرح چھ روزہ ٹریننگ کا اختتام ہوا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button