تازہ ترینعلاقائی

سرگودہا:بجلی کی نان سٹاپ لوڈ شیڈنگ‘شہری بلبلا اٹھے

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾سرگودہا بھر میں بجلی کی نان سٹاپ لوڈ شیڈنگ جاری ‘شہری بلبلا اٹھے ‘امتحانات کی تیاری میں مصروف طلبائ خوار ہوگئے ‘شہر بھر میں ہونیوالی اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے نتیجہ میں کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گئی شدید گرمی کے دوران میٹرک اور بی اے کے امتحانات کی تیاری میں مصروف طلبائ وطالبات کو سخت پر یشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری طرف لوڈ شیڈنگ کے باعث شہر میں پینے کا پانی نایاب ہوگیا شہری میٹھے پانی کے حصول کے لئے دربدر ہورہے ہیں اور مہنگے داموں پانی کے کین خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!