تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:گلےسڑے مضرصحت اورغیرمعیاری گوشت کی خریدو فروخت پرنوٹس

سرگودھا﴿تحصیل رپورٹر﴾ کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی نے ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں گلے سڑے مضر صحت اور غیر معیاری گوشت کی خریدو فروخت کے بارے میں میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈی سی او زکو ایسے گھنائونے کاروبار میں ملوث قصابوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے تاکہ غیر معیاری گوشت کے کھانے سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکا جا سکے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ چند کوڑیوں کی خاطر تجارتی اخلاقیات کی خلاف کرنے والی کالی بھیڑوں کوبے نقاب کرنے اورکیفر کردار تک پہنچانے کیلئے چھاپہ مار مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button