علاقائی

سرگودھا:نوازشریف ملک وقوم کوبحرانوں سے نجات دلا کرتعمیروترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾میاں نواز شریف ملک وقوم کو درپیش بحرانوں سے نجات دلا کر تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت مصروف عمل ہیں بہت جلد منظر نامہ یکسر تبدیل ہوجائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما نذیر احمد سوبھی نے سرگودہا پریس کلب میں نوائے وقت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستانی عوام کی اکثریت بے پناہ مسائل ‘مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہے اور عوام کی نظریں مسلم لیگ ن اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف پر مرکوز ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن واضح اکثریت حاصل کرکے قوم کو لوٹوں اور لٹیروں سے نجات دلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  شہبازشریف کا دسویں کلاس کی اردو کی کتاب کا فوری نوٹس لینے پرتعلیمی اداروں،مذہبی حلقوں،کاانتہائی خوشی کا اظہار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker