تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا،یڈیشنل سیشن جج کے حکم پر پولیس نے سات سالہ مغوی بچی برآمد کرلی

sargodhaسرگودھا(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج جمیل احمد چوہدری کے حکم پر پولیس نے جناح کالونی میں چھاپہ مار کر ثمر عباس کی تحویل سے سات سالہ سعدیہ بتول کو برآمد کر کے اس کی ماں کنیز فاطمہ کے حوالے کر دیا ،پولیس نے فاضل عدالت کو بتایا کہ ثمر عباس کے مطابق دوسری بچی نو سالہ مہوش میانوالی کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم ہے جس پر فاضل عدالت نے پولیس کو آج ہر صورت میں مہوش کو عدالت پیش کرنے کرنے کا حکم دیا ہے ،کنیز فاطمہ نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ ثمر عباس سے دس سال قبل اس کی شادی ہوئی اور کچھ عرصہ قبل اس نے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا تھا مگر اس دوران زبردستی بچیوں کو اٹھا کر لے گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker