پاکستانتازہ ترین

حساس اداروں کی اطلاع کے بعد سرگودھا کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

sargodhaسرگودھا (مانیٹرنگ سیل)حساس اداروں کی طرف سے ملنے والی اطلاع کے بعد سرگودھا کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے بالخصوص کینٹ ایریا کے ساتھ ساتھ مصف علی میر ائیر بیس جانیوالے راستوں پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات کئیے گئے ہیں پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے غیر معمولی کے ساتھ ساتھ آج ضلع بھر کے 99گرجا گھروں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اتوار کے روز مسیح برادری عبادت کیلئے گرجا گھروں میں آتی ہے آج پولیس کی طرف سے گرجا گھروں پر سکیورٹی غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں اور تمام گرجا گھروں سے تین سو گز دور پارکنگ بنائی گئی ہے تاکہ گرجا گھروں کے چاروں اطراف پارکنگ کو ختم کرکے یہاں پر سکیورٹی تعینات کرکے گرجا گھروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے اسی طرح کمشنر آفس ، ڈی سی آفس کے ساتھ دیگر اہم سرکاری عمارتوں اور پارکوں پر بھی سکیورٹی کے اقدمات کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کے دستے تعینات کئے گئے ہیں اور شہر میں جگہ جگہ محافظ سکواڈنے بھی مشکوک افراد پر نظر یں لگائے رکھی اور مختلف چاکوں پر ناکے لگا کر جامع تلاشی لیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button