تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:جناح آبادی پانچ مرلہ سکیم کےتحت پلاٹس قرعہ اندازی کےذریعے تقسیم

سرگودھا﴿تحصیل رپورٹر﴾ وزیر اعلی پنجاب جناح آبادی پانچ مرلہ سکیم کے تحت ضلع سرگودہا میں 10ہزار 431پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے مستحقین میں تقسیم کئے گئے ۔ قرعہ اندازی کی تقریب جناح ہال سرگودہا میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں مسلم لیگ ن کے ڈویژنل کوارڈینیٹر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا‘ چوہدری شاہ نواز رانجھا کے علاوہ ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سرگودہا نذر عباس بلوچ سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور درخواست دہندگان نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل سرگودہا میں 23 جناح آباد ی کے 277پلاٹس ، تحصیل شاہ پور کی ایک جناح آبادی کے 120، تحصیل ساہیول کی 2جناح آبادیوں کے 172، تحصیل بھلوال کی چھ جناح آبادیوں کے 669، تحصیل کوٹمومن کی ایک جناح آبادی کے 189اور تحصیل سلانوالی کی 55جناح آبادیوں کے 5ہزار 44پلاٹس شفاف کمپیوٹرائز قرعہ اندازی کے ذریعے مستحقین میں تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سرگودہا ڈویژن کے کوارڈینیٹر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے غریب عوام کے رہائشی مسائل حل کرنے کیلئے میرٹ پر حق داروں کو پلاٹ دینے کا جو اعلان کیا تھا آج اس پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں وزیر اعلی پنجاب جناح آبادیوں میں پانچ پانچ مرلے کے پلاٹس میرٹ پر حق داروں کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی کے لیے میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے اورسیاسی وانتظامی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر صرف اور صرف میرٹ پر حق داروں کو پلاٹ فراہم کیے جار ہے ہیں تا کہ ان کو اپنی چھت فراہم کر کے ان کی مشکلات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر جن علاقوں میں جناح آبادیاں نہیں وہاں پر دیگر علاقوں کے ساتھ بھی جناح آبادیاں قائم کر کے وہاں کے سکونتی بے گھر افراد کو پانچ پانچ مرلہ کے پلاٹس میرٹ کی بنیادپر تقسیم کئے جائیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے خوش نصیب افراد کو مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے مبارک باد بھی دی ۔

یہ بھی پڑھیں  اے طالب علم ! اپنی قدر پہچان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker