تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:پولیس کاموٹرسائیکل، چنگ چی کیخلاف کارروائی، قیمتی سامان چوری

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ سٹی سرکل پولیس کی غریبوں کی سواری موٹر سائیکل اور چنگ چی کیخلاف کارروائی کے دوران سینکڑوں موٹر سائیکلوں کو تھانے میں بند کرکے ان سے قیمتی سامان چوری کرکے گھنائونا دھندہ شروع کردیا ہے فیکٹری ایریا پولیس نے تھانے میں بند ملت پارک گل والا کے رہائشی غریب شخص محمد اقبال کے چنگ چی رکشہ کی بیٹری ‘پیٹرول سمیت قیمتی سامان شیر جوانوں نے نکال لیا مذکورہ شخص نے جب اپنے رکشہ کی رجسٹریشن حاصل کرکے سپر داری پر رکشہ لینے گیا تو 2012ئ ماڈل کا چنگ چی رکشہ دیکھ کر بیہوش ہوگیا جس میں تھانے کے اندر عملہ نے اس کے رکشہ کا قیمتی سامان چوری کرکے اسے تباہ کردیا واقعہ کے متعلق ڈی پی او سرگودہا کو تحریری درخواست دیدی گئی ہے شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ تھانہ سٹی اور فیکٹری ایریا کا عملہ تھانوں میں بند موٹر سائیکلوں اور رکشوں کا قیمتی سامان چرا رہے ہیں پوچھنے پر وہ لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تھانوں میں بند گاڑیوں کی حفاظت انکی ذمہ داری نہیں شہریوں نے پولیس حکام سے اس گھنائونے اقدام کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مریم نواز شریف کو طلاق ہوگئی، روزنامہ جناح کے بیورو چیف کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker