علاقائی

سرگودھا:صحافی اپنے ملک وقوم کی بھرپورخدمت کررہے ہیں،امریکی قونصل خانے کی آفیسر میڈم طاہرہ حبیب

سرگودھا﴿تحصیل رپورٹ﴾امریکی قونصل خانے کی آفیسر میڈم طاہرہ حبیب نے کہا ہے کہ صحافی اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنے ملک و قوم کی بھرپور خدمت کررہے ہیں اور صحافیوں کو جدید سہولیات کی فراہمی سے پیشہ وارانہ فرائض کی سرانجام دہی میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودہا پریس کلب میں اپنے وزٹ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرگودہا پریس کلب میں ایک بہترین لائبریری دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے اور اس لائبریری کو جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی اس موقع پر صدر پریس کلب محمدا شرف ندیم ‘جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال نے سرگودہا پریس کلب میں لائبریری اورمیڈیا سنٹر کے بارے میں میڈم طاہرہ حبیب کو آگاہ کیا اور کہا کہ ان سہولیات سے صحافی بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker