تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:پراسرارطورپرغائب دوطالبات کامعمہ حل، باپ ،چچا سمیت3گرفتار

سرگودھا﴿تحصیل رپورٹر﴾بھیرہ پولیس نے مدرسہ جامعہ عائشہ صدیقیہ محلہ شیخانوالہ سے پُراسرار طور پر غائب ہونے والی دو طالبات نعیمہ اور عالیہ کو برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 25 اپریل 2012ئ کو محمد سلیم راجپوت ولد محمد یامین سکنہ محلہ کوہلیانوالہ نے تھانہ بھیرہ میں تحریری درخواست دی کہ اس کی بیٹی نعیمہ بعمر8 سال اور بھانجی عالیہ بعمر 13 سال مدرسہ جامعہ عائشہ صدیقیہ محلہ شیخانوالہ میں دینی تعلیم حاصل کررہی ہیں جو کہ مدرسہ میں ہی رہائش پذیر تھیں اور 22 اپریل2012 ئ سے اس وقت غائب ہوگئیں جب مدرس مولانا حفیظ الرحمن اور اس کی اہلیہ معلمہ ضروری کام کے سلسلہ میں ضلع سے باہر گئے ہوئے تھے اور 23 اپریل2012ئ کو مدرسہ میں واپسی پر انھوں نے ہمیں اطلاع دی کہ ہماری دو بچیاں مدرسہ سے غائب ہیں۔ جس پر تھانہ بھیرہ میں اغوائ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ تفتیش مقدمہ کی جاتی رہی اور مدرس ،معلمہ ،نگران مدرسہ کو شامل تفتیش کیا گیا اور مدرسہ میں دوسری طالبات کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ طالبات کے پُراسرار طور پر غائب ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر محمد رضوان نے اے ایس پی بھلوال سرکل عرفان طارق کی سربراہی میں طالبات کی بازیابی کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ خصوصی ٹیم نے مدعی مقدمہ محمد سلیم سے انٹیروگیشن کی اور مدعی کے آبائی رہائش واقع ملت کالونی ضلع جھنگ میں جاکر خفیہ طور پر پتہ جوئی کی ۔ جس پر پولیس نے مدعی کے بھائی محمد شفیق اور بہنوئی محمد ارشاد کو قابو کرکے غائب طالبہ عالیہ کوبرآمد کرلیا اور ملزمان کی نشاندہی پر غائب کی گئی دوسری بچی نعیمہ کو بھی سیٹلائٹ ٹائون سرگودھا سے برآمد کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مدرس مدرسہ سے پیسے بٹورنے کی خاطر طالبات کے اغوائ کا ڈرامہ رچایا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کاش ہم ایک ہوجائیں !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker