تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:ایڈمنسٹریشن نےTMAکووبال جان اورٹینشن میونسپل اتھارٹی بنا دیا

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾ سیکرٹری رائو منان ڈائلسیز سنٹر میاں عبدالخالق نے اپنے بیان میں ٹی ایم اے حکام کی غفلت و لاپرواہی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریشن نے ٹی ایم اے کو عوام کے فلاحی ادارے کی بجائے وبال جان اور ٹینشن میونسپل اتھارٹی میں تبدیل کر دیا ہے۔ ٹی ایم اے شہری تو درکنار مریضوں کو بھی پانی کی فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے۔ بجلی کی طویل بندش کی بدولت ڈائلسیز کے مریض زندگی کی رمک سے محروم ہو رہے ہیں۔ فائر بریگیڈ کو عملاً مفلوج کر دیا گیا ہے۔ سابقہ محترمہ ایڈمنسٹریٹر نے ایک گاڑی ساہیوال دوسری گاڑی سلانوالی کو محرم ڈیوٹی کیلئے دی تھیں جو محرم کے چھ ماہ بعد بھی واپس نہیں لائی گئیں بقیہ دو گاڑیاں خراب اور لیک ہیں جن میں پانی کی سٹوریج ناممکن ہے ایسے میں آگ لگنے یا کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزمائ ہونے کیلئے کوئی متبادل ذریعہ نہیں رہا۔ میاں عبدالخالق نے ڈی سی او سرگودھا سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملہ کا فوری نوٹس لے کر ٹی ایم اے کی ہائی جیک شدہ گاڑیاں واگزار کرواکر اس مفلوج ادارے کی کارکردگی بہتر بنائیں اور پانی کی ترسیل برائے ڈائلسیز اور مریضوں کے آپریشنز کیلئے پانی کی فراہمی ممکن بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی:23گھنٹے کی سہہ روزہ لوڈ شیڈ نگ، نوجوان مشتعل افرادکابلوہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker