علاقائی

سرگودھا:تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں کےساتھ جامعہ سرگودھا تعمیراتی کاموں میں بھی اپنامنفرد مقام رکھتی ہے،وائس چانسلرسرگودھا یونیورسٹی

سرگودھا﴿تحصیل رپورٹر﴾وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ جامعہ سرگودھا تعمیراتی کاموں میں بھی اپنا منفرد مقام رکھتی ہے اورآئندہ چند ماہ میں کوئی بھی طالبہ رہائش سے محروم نہیں ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلیمہ سعدیہ ہاسٹل کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے کیا۔انہوں نے کہا کہ جامعہ سرگودھا میں طالبات کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب اُنہیں ہاسٹل کی فراہمی ہمارے اولین ایجنڈے میں شامل ہے اور اس کے لئے خصوصی گرانٹ بھی فراہم کر دی ہے نیز اس وقت کوئی بھی پراجیکٹ تعطل کا شکار نہیں ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے یونیورسٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ سرگودھا میںجہاں دیگر ہاسٹل بروقت تعمیر ہوئے ہے وہاں حلیمہ سعدیہ ہاسٹل بھی یکم اکتوبر 2012تک مکمل ہو جانا چاہیے اور اس سلسلے میں یونیورسٹی کی جانب سے مکمل تعاون اور فوری ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے گی۔نیز منصوبہ قبل ازوقت مکمل کرنے پر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کنٹریکٹر کو بونس بھی دیا جائے گا ۔افتتاحی تقریب کے بعد یونیورسٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر میجر ﴿ر﴾شاہد انوار نے وائس چانسلرکو منصوبے کے بارے میںبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حلیمہ سعدیہ ہاسٹل 400طالبات کی گنجائش پر مشتمل ہو گا اور اس منصوبے پر کل 75ملین روپے لاگت آئے گی نیز اس میں طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے لئے جدید سہولیات بھی دی جائے گی ۔اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی ،ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل، ڈین فیکلٹی آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحسن ڈوگر، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عیص محمد،پرنسپل یونیورسٹی کالج آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر ظفراقبال، پروجیکٹ ڈائریکٹر میڈیکل کالج ڈاکٹر عبدالغنی، پروجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی کالج آف ایگری کلچرندیم اشفاق،اسٹیشن ڈائریکٹر ایف ایم یونیورسٹی کیمپس ریڈیومحمد ادریس مرزا، ریذیڈنٹ آفیسر چوہدری محمد اقبال ،چیئرپرسن شعبہ ریاضی پروفیسر ڈاکٹر ناظرہ سلطانہ ، چیئرمین شعبہ فزکس پروفیسر ڈاکٹر نواز طاہر اور انجینئرنگ برانچ کے جملہ ملازمین بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: تنظیم شہری دفاع کے رضا کاروں کی ملک و قوم کیلئے خدمات بیش قیمت اور قابل تعریف،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker