علاقائی

سرائے مغل: پریس کلب سرائے مغل کے انتخابات

بھائی پھیرو(نامہ نگار) پریس کلب سرائے مغل کے انتخابی اجلاس میں آئیندہ سال 2012 کیلیے نئے عہدیدار منتخب۔صحافی مظلوم عوام کی مدد کر کے دین اور دنیا کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان کا صحافیوں سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب سرائے مغل کا ایک انتخابی اجلاس گزشتہ روز نواحی گاﺅں ،،گھمن کے ،، میں صحافی محمد رمضان کے ،،علی پبلک ہائی سکول ،،کے خوبصورت لان میں زیر صدارت سرپرست اعلی پریس کلب سرائے مغل حاجی محمد رمضان منعقد ہوا ۔اجلاس میں متفقہ رائے سے آئندہ سال 2012 کیلیے پریس کلب کے سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان، صدرظہیر عباس ،چیئر مین رانا انتظار اسلام ،جنرل سیکرٹری محمد بوٹا ، سینئر نائب صدر کرامت علی وٹو،نائب صدر محمد یوسف ندیم ،رابطہ سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری چوہدری رفاقت علی کو منتخب کیا گیا۔اجلاس میں صحافیوںنعیم سلطان،مقصود احمد بھٹی،ظہور ساجدنے خصوصی شرکت کی۔سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان نے صحافیوں سے خطاب کر تے کہا کہ صحافی مظلوم عوام کی مدد کر کے دین اور دنیا کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قلم کی حرمت کا خیا ل رکھنا ہمارا فرض ہے ۔بعد میں نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں صحافی محمد رمضان کی طرف سے ایک پر تکلف عشائیہ دیا گیاجس میںماہر تعلیم محمد منیر بیٹو،چوہدری محمد علی ، الفت حسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔اجلاس اس گاﺅں کی جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالستارکی دعائے خیر سے اختتام پزیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  سینئرصحافی رانا پرویزحمیدکے صاحبزادے کی موٹرسائیکل چوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker