پاکستانتازہ ترین

مودی سرکار پاکستان میں دہشتگردی کوفروغ دے رہی ہے، سرتاج عزیز

کراچی(نامہ نگار)مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مودی کے دور حکومت میں بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں ہیں،بھارت پاکستان میں دہشتگردی کوفروغ دےرہاہے، جس کےثبوت اقوام متحدہ میں پیش کریں گے۔ کراچی کی نجی جامعہ میں فارن منسٹر فورم  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں گزشتہ دس  سالوں میں کافی اتارچڑھاؤآیا، دو سال میں پاکستان نے خارجہ پالیسی کو متوازن رکھنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ امریکاکی مدد سے پاکستان میں افغان مجاہدین کو تربیت دی گئی،افغانستان میں خانہ جنگی کی صورتحال کی وجہ سے  بات چیت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ اور توانائی بحران پرقابوپانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، آپریشن ضرب عضب میں  نوے سے پچانوے فیصد کام مکمل ہوگیا۔ انہوں نے سعودی عرب میں رونما ہونے والے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عازمین  کےحوالے سےمعلومات جمع کررہےہیں،اگر کوئی شہری واپس وطن آنا چاہتا ہے تو اس کی مدد کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : نہتے صحافیوں پر غنڈہ گردی ، صحافی برادری سمیت وکلاء،سماجی و سیاسی ،مذہبی برادری سراپا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker