تازہ ترینعلاقائی

قوموں اورمیڈیا کا عروج و زوال ایک ساتھ ہوتا ہے‘ صمصام بخاری

sasam bukariکراچی (نامہ نگار) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ قوموں اور میڈیا کا عروج اور زوال ایک ساتھ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا اور جمہوریت ایک دوسرے کو تقویت بخشتے ہیں اور میڈیا صرف جمہوری دور میں پنپتا ہے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آج میڈیا سیاسی‘ معاشی‘ دفاعی ‘ سرحدی‘ معاشرتی‘ ثقافتی پالیسی سازی میں بہت اہم کردار ادا کررہا ہے اور حکومت بھی پالیسیوں کی تشہیر میڈیا کے ذریعے سے کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ائیرفورس ائیر وار کالج میں منعقدہ میڈیا میڈیا کے موضوع پر سیمینار میں صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ معاشرے کے ہر پہلو کی عکاسی کرتا ہے اور ریاست کی تعمیر و ترقی میں میڈیا اور حکومت ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ انسانی حقوق‘ اظہار رائے کی آزادی اور حکومت کی پالیسی سازی میں میڈیا حکومت پر نگران کی حیثیت رکھتا ہے وزیر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ میں شامل ہر ملک نے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کہ جس میں میڈیا کو آزادی سے کام کرنے کی اجازت دینا ہے پر دستخط کئے ہیں تاہم بے لگام اور غیر ذمہ دارانہ آزادی کہیں تصور موجود نہیں وزیر مملکت نے کہا کہ میدیا کی عالمی تنظیموں نے اخلاقی ضابطے میں اس بات کا ذکر کیا کہ اگر میڈیا کسی واقعے کی غلط اور غیر ذمہ دارانہ عکاسی کرے تو حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس میں مداخلت کرے وزیر مملکت نے کہا کہ یہ کریڈٹ پاکستان پیپلزپارٹی کو جاتا ہے کہ میڈیا کو آزادی اظہار اور پیشہ وارانہ پالیدگی کے لئے ہر طرح کی سہولیات مہیا کیں اور یہ آج سے نہیں بلکہ شہید بے نظیر نے اپنے دوسرے دور حکومت میں میڈیا کو تمام آزادی مہیا کیں اور نیوز پرنٹ کوٹہ کا خاتمہ کیا ملک میں کی بل کا نظام پہلی بار متعارف کرایا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے آتے ہی پیمرا کے قوانین میں وہ ترامیم ختم کیں جن کے ذریعے جنرل مشرف نے تحریک آزادی وکلاء کے دوران قدغنیں لگائیں جس کا مقصد اظہار رائے کی آزادی کو سلب کرنا تھا اور اسی حکومت نے اٹھارویں ترمیم میں آرٹیکل 19 شامل کیا جس کی رو سے تعلیم اور معلومات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ وزیر مملکت نے کہا ہر ضلع میں میڈیا کالونیز کے افتتاح کی منظوری ہوچکی جبکہ صحافی برادری کیلئے ابتدائی طورپر 200 ملین روپے مالیت کا ویلفیئر فنڈز قائم کیا گیا ہے وزیر مملکت نے آخر میں پاکستان ائیرفورس ائیر وار کالج کی انتظامیہ اور ائیر وائس مارشل فاروق حبیب کا شکریہ اداکیا جنہوں نے پاکستان اور دوسرے ممالک کے شرکاء کو میڈیا جیسے اہم موضوع سے روشنا س کرانے کیلئے یہ سیمینار منعقد کیا۔

یہ بھی پڑھیں  جسٹس ناصرالملک قائمقام چیف جسٹس بن گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker