شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / سعودی ائیرلائنز کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،29افراد زخمی

سعودی ائیرلائنز کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،29افراد زخمی

جدہ(مانیترنگ سیل)سعودی عرب ائیرلائنز کے ایک طیارے نے اتوار کے روز سلطنت کے مغرب میں مسلمانوں کے مقدس شہر مدینہ میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے،جس کے نتیجے میں 29افراد زخمی ہوگئے،یہ بات ہوابازی ادارے کے ترجمان نے کہی۔جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے ترجمان خالد الخیباری نے اے ایف پی کو بتایا کہ سعودی طیارہ ایران کے دوسرے شہر مشہد سے 315مسافروں کو لیکر آرہا تھا،انہوں نے کہا کہ زخمی29افراد میں سے11کو ہسپتال لے جایا گیا جبکہ باقیوں کو ائرپورٹ کے طبی مرکز میں طبی امداد دی گئی۔خیباری نے طیارے کی قسم یا ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔آن لائن جاری ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک طیارہ بظاہر لینڈنگ گیر کے بغیر اتر رہا ہے اور آگ کے شعلے رن وے پر اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی اے نے دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس بند کرنے کا عمل شروع کر دیا
error: Content is Protected!!