تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے 17.5 کلو وزنی رسولی نکال لی

مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے خاتون کے پیٹ سے 17.5 کلوگرام رسولی نکال لی۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے مشرق شہر مکہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے خاتون کے پیٹ سے 17.5 کلو گرام رسولی نکال لی، خاتون تیزی سے صحت مند ہو رہی ہے۔ سعودی ڈاکٹرز نے رسولی نکالنے کے لئے کیمیائی ادویات اور دیگر طبعی طریقے کار اختیار کئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں کیا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور مشکل ترین آپریشن تھا جسے انتہائی مہارت کے ساتھ کامیاب بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : لاہور میں مسجد کی چھت گرنے کا سانحہ ہوا اور عمران خان ناچ گانے کی محفل میں نیاپاکستان بنانے کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker