تازہ ترینعلاقائی

جدہ:1 کلومیٹر بلند ٹاور تعمیر ہوگا

دبئی﴿نیوز ڈیسک﴾ دنیا کا بلندترین ٹاور 6330 کروڑ روپے کی لاگت سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں تعمیر کیاجائیگا۔ ٹاور کی بلندی ایک کلومیٹر ہوگی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی معروف کنگ ڈم ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین شہزادہ الولید بن طلال بن عبدالعزیز السعود نے کہا ہے کہ دنیا کے بلند ترین ٹاور کی تعمیر 5 سال 3 ماہ میں مکمل ہوگی اور اس پر 4.6 ارب ریال لاگت آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنگڈم ٹاور کی تعمیر میں 1.5 ارب سعودی ریال﴿2065 کروڑ روپے﴾ کی سرمایہ کاری سعودی بن لادن گروپ کریگا جو کہ مجموعی لاگت کا 16.63 فیصدبنتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدہ کی انتظامیہ نے ٹاور کی تعمیر کی اجازت دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ، طاہر القادری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker