تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:سول جج طاہراسحاق خاں رشتہ ازواج سے منسلک ہوگئے

پتوکی(ندیم رضا خاں سے)سول جج طاہراسحاق خاں رشتہ ازواج سے منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ میں ججوں ، افسروں ، صحافیوں ، وکلاء اور سیاسی شخصیات کی شرکت۔ تفصیلا ت کے مطابق سول جج طاہر اسحاق خاں کی دعوت ولیمہ کی تقریب جناح اسٹیڈیم پتوکی کے گراؤنڈ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی خاں میو، مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں ، مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جنرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں، بارایسوسی ایشن پتوکی کے صدر چوہدری ذاکر حنیف ، ینگ لائرز ایسوسی ایشن پتوکی کے سابق صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ ، پتوکی بار ایسوسی ایشن کے سابق جوائنٹ سیکرٹری چوہدری امتیازاحمد ایڈووکیٹ ، پاکستان مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ، سابق ضلع ناظم رانا امتیاز احمد خاں، العباس ہوٹل پتوکی کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد یوسف بھٹی، یونین کونسل حلقہ 21پتوکی کے سابق ناظم حاجی محمد رشید چوہدری، انصاف گروپ کے ڈائریکٹر رانا ارشا د احمد خاں، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی کے سرجن ڈاکٹر شیخ ندیم انور، ڈاکٹر عبدالحمید، کونسلروں ، صحافیوں ، وکلاء ، ججوں اور سرکاری افسروں اور سیاسی شخصیات سمیت سینکٹروں افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  رینجرز کے خصوصی اختیارات کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker