پاکستانتازہ ترین

موقع ملا تو عوام کو مایوس نہیں کریں گے،نوازشریف کا جلسہ عام سے خطاب

سوات(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کےسربراہ میاں محمدنوازشریف نےکہا ہے کہ ہم سبز باغ دکھاکرعوام کو بیوقوف نہیں بناتے، ہماری سیاست کامقصدعوام کی خدمت ہے،اگر موقع ملا تو قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کےسربراہ میاں نوازشریف نے پاکستان کےصوبےخیبرپختون خواہ میں مسلم لیگ ن کے تحت ہونےوالےجلسہ عام سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے خطاب کےدوران نواز شریف کا کہناتھا کہ عوا م کےساتھ فاصلے کم کرناچاہتا ہوں ،خواہش ہے کہ آپ اورمیںایک چھت تلےہوں،عوام میرے ساتھ ہیں اور میں پ کےساتھ ہوں ۔ اس موقع پرنوازشریف نےسوات میں گردوں کےاسپتال کاافتتاح بھی کیا،ان کا کہناتھا کہ یہ اسپتال سوات کےعوام کے لئے پنجاب کی جانب سے چھوٹا سا تحفہ ہےجس میں غریب مریضوں کا مفت علاج کیاجائے گا۔کامیاب ہوئے توسوات کےعوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں گےاورغریبوں کیلئے خصوصی سہولیات دستیاب ہوںگی۔ انہوں کاکہناتھاکہ مجھےپہلےبھی سوات سے ووٹ ملااور اب بھی عوام ہمارے ساتھ ہیں،ہماری نوجوان نسل تبدیلی لائے گی،آنےوالےدنوں میںآپ کا یہ ہی جوش چاہئے،انشاء اللہ آئندہ انتخابات ہم ہی جیتیں گے۔کامیاب  وئےتوسوات کے لوگوں کےلئےاسپتال اور تعلیمی ادارے بنائیں گے۔ نواز شریف نے مزید کہاکہ کراچی جل رہا ہےاور بلوچستان میں لوگوں کا جینا محال ہوگیاہے،بے روز گاری انتہا تک پہنچ گئی ہے ،لوڈ شیڈنگ پاکستان پر عذاب بن کر اتری ہے ،قوم کو مایوس نہیں کریں گے،اگر مسائل حل نہ کر پائے تو ملک کےساتھ زیاتی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اگرموقع ملا تو ملک کو مسائل سے نجات دلانے کی پوری کوشش کریں گے،ن لیگ صحیح سمت میںجا کرمنزل کی جانب بڑھ رہی ہے،ن لیگ ملک کو مسائل سے نجات کی طاقت ،مہارت اور تجربہ رکھتی ہے۔انہوں نےکہاکہ میں اپنے منہ میاں مٹھو نہیں بننا چاہتا لوگ جانتے ہیں کہ ہم نے جو کہا کردکھایاہمارا کیا ہوا کام نظر آتا ہے۔ انہوں نے ڈھکے الفاظ میںتحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 90دن میں کچھ نہیں ہوتا،مسائل حل کرنے میں وقت لگتا ہے،جادو کی چھڑی نہیںکہ سب کچھ ایک دم ٹھیک ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھا کر بیوقوف نہیں بنایاجاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں  پاک سرزمین پارٹی نے مرکزی عہدیداروں کااعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker