علاقائی

سوات:پاکستان مسلم لیگ ملاکنڈ ڈویژن کاایک کنونشن قمبرمیں منعقد ہوا

سوات﴿نامہ نگار﴾پاکستان مسلم لیگ ملاکنڈ ڈویژن کا ایک کنونشن سید محمد علی شاہ باچا لالہ کے ہجرے قمبر میں منعقد ہوا اجلاس میں قرار داد کے ذریعے مرکزی قائدین چوہدری شجاعت حسین ‘ مشاہد حسین سید‘ صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور ملاکنڈ ڈویژن کے چیف آرگنائزر سید محمد علی شاہ باچا لالہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اس اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم نے سبز جھنڈے تلے قربانیاں دی ہیں اور سبز ہلالی پرچم ہمیں جان سے بھی پیا را ہے اس وقت ملک میں مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید کی قیادت میں اور خیبرپختونخوا میں امیر مقام اور سید محمد علی شاہ باچا لالہ کی قیادت میں پی ایم ایل ایک مضبوط قوت ہے اجلاس کے شرکائ نے ایک قرار کے ذریعے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام سے اپیل کی کہ صوبائی صدارت آپ ہی کے پاس ہے وزارت اور وزارت اعلیٰ کا اگر موقع آیا تو مسلم لیگی وزیر اعلیٰ آپ ہی ہوں گے تو پھر کسی اور پارٹی میں جانے کی کیا ضرورت پیش آئی ہے اور اگر چوہدریوں سے ناچاقی ہے تو صلحہ کرنے کیلئے ہم تیار ہیں مگر ہم پارٹی کسی قیمت پر چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں کنونشن سے ملاکنڈ ڈویژن کے چیف آرگنائزر سید محمد علی شاہ باچا لالہ ‘ مرکزی کواری ڈنیٹرڈاکٹر عبدالراج شاہین ‘صدر پی ایم ایل بونیر سرزمین خان‘جنرل سیکرٹری بونیر شاہ بخت روان‘ ارشاد خان‘ حاجی ایوب خان ملاکنڈ ایجنسی‘ احمد زادہ خان جنرل سیکرٹری ملاکنڈ ایجنسی‘ دیر کے اخونزادہ سکندر حضرت‘فرید خان صوبائی نائب صدر دیر لوئر‘ حیات خان چکیسر‘ مظہر الحق ایڈوکیٹ شانگلہ‘ سابق ضلعی نائب ناظم طاہر خان‘ پیر محمد خان داموڑئ‘ گل محمد خان ایڈوکیٹ سوات ‘اقبال شاہ ایڈوکیٹ‘ پی کے پچیاسی کے صدر نادر شاہ خان‘ کانجو کے عبدالکبیر خان اور بریکوٹ کے تاج محمد خان نے بھی خطاب کیا مقررین نے پاکستان مسلم لیگ کے جھنڈے تلے رہنے اور پارٹی کو مزید فعال کرنے کا عزم کیا اس موقع پر کنونشن میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker