پاکستانتازہ ترین

یوم پاکستان کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(پاک نیوز) یوم پاکستان کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 23 مارچ  کے موقع کی مناسبت سے پنجاب بھر کی جیلوں کے قیدیوں کے لیے 90 دن کی سزاؤں  میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ سزاوں میں کمی کا اطلاق ان تمام قیدیوں پر ہو گا جو اپنی سزا کا 2/3 حصہ کاٹ چکے ہیں سوائے انکے جو دہشت گردی ، منشیات اور حدود آرڈیننس کی دفعات کے تحت سزا ہوئے ہوں۔مرد قیدی جن کی عمر 65 سال سے اور خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال سے  زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزاوں میں کمی کا اطلاق ہو گا۔سزاوں میں کمی کا اطلاق 18 سال سے کم عمر والے قیدیوں پر بھی ہو گا اگر وہ اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہونگے۔مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں پر ان  سزاوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button