تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:شفقت بیگم فاؤنڈیشن نے غریب اور مستحق مریضوں کیلئے فری کیمپ کااہتمام کیا

SBF stillپتوکی(ندیم رضا خاں سے) شفقت بیگم فاؤنڈیشن فیصل آباد چیرمین محمد یوسف نے غریب اور مستحق مریضوں کیلئے آربی 109جڑانوالہ اور پتوکی میں شوگر اور جنرل چیک اَپ کے مریضوں کیلئے فری کیمپ کا اہتمام کیا جس میں علاقہ بھر سے بھاری تعداد میں مریضوں نے چیک اَپ کروایاعوام کی چیرمین محمد یوسف کو دعائیں۔تفصیلات کے مطابق شفقت بیگم فاؤنڈیشن پتوکی کی دوسری برانچ نے مریضوں کا فری چیک اَپ فیصل آباد کے نواحی علاقہ آر بی109 جڑانوالہ میں فری کیمپ کا اہتمام کیا جس میں شوگر کے مریضوں اور جنرل چیک اَپ کے مریضوں کو چیک کیا گیااس فری کیمپ میں تقریباً150مریضوں کو فری چیک کیا گیا اور دوائیاں بھی فری دی گئیں ۔ شفقت بیگم فاؤنڈیشن کے چیرمین محمد یوسف نے کیمپ کی خود دیکھ بھال کی اور اپنی نگرانی میں مریضوں کو چیک کروایااور این جی او کے سٹاف کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر چیرمین محمد یوسف نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنی این جی او کے ذریعے غریب مریضوں کیلئے ملک بھر میں فری کیمپ لگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!