پاکستانتازہ ترین

پشاور:پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی بل مسترد، ہفتےکواحتجاجاًچھٹی کااعلان

پشاور(مانیٹرنگ سیل)پرائیویٹ سکولوں نے خیبر پختونخواہ پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی بل مسترد کرتے ہوئے کل احتجاجاً چھٹی کااعلان کردیا۔صدر آل پاکستان ایگزیکٹیو ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ عقیل رزاق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بل کے تحت اساتذہ کو بھرتی کرنے اور نکالنے پر بھی محکمہ تعلیم سے مشاورت کرنا ہو گی جس سے تعلیمی نظام کو فروغ نہیں ملے گا اور مزید تعلیمی ادارے کھلنا بند ہو جائیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ بل کے خلاف ہفتے کو طلباءکو چھٹی دیدی گئی ہے اور بل سے تعلیمی اداروں میں سرمایہ کاری بھی رک جائے گی۔وزیر تعلیم خیبر پختون خواہ سردار حسین نے کہا نجی تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے اساتذہ کی سیکیورٹی ہونی چاہیے،غیررجسٹرڈ سکول غیر قانونی ہیں۔مجوزہ بل خیبر پختون خواہ اسمبلی میں آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  صوبائی حکومتوں نے موبائل بندش کی سفارش کی ہے، رحمان ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker