پاکستانتازہ ترین

سکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار

لاہور(پاک نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایک اور احسن ترین اقدام۔ پنجاب کے سکولوں میں اسمبلی میں خصوصی طو رپر درود شریف پڑھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب کو سکولوں میں اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ اسمبلی میں قومی ترانہ سے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف (درود ابراہیمی) پڑھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ درود شریف کے بے پناہ فضائل ہیں۔ سکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے سے نئی نسل بھی اس فضیلت اور برکت سے فیضیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button