علاقائی

گجرات:الائیڈ سکول ڈنگہ کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا شاندارانعقاد ہوا

گجرات﴿بیورو چیف﴾ الائیڈ سکول ڈنگہ کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا شاندار انعقاد ہوا، تقریب کے مہمان خصوصی اے ای او مرکز ڈنگہ چوہدری محمد زمان سویہ اور ڈائریکٹر غزالی سکول سسٹم محمد ضیغم مغیرہ تھے، تقریب سے محمد ضیغم مغیرہ، چوہدری محمد زمان سویہ، پرنسپل گرلز کیمپس نائلہ شہزادی، پرنسپل بوائز کیمپس محمد اسلم بھٹی، پرنسپل ایشین کالج مس غزالہ ذوالفقار، چیئر مین الائیڈ سکول چوہدری محمد عبداللہ نے خطاب کیا، تقریب میں بچوں نے رنگا رنگ پروگرامز پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لیے آخر میں مہمانانِ گرامی نے کامیاب طلبائ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے، ڈائریکٹر ادارہ چوہدری محمد شبیر، چوہدری مسعود الرحمن، حاجی نذیر احمد، بائو خلیل طاہر نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا، محمد عمران بھٹی، امجد جاوید ایلس، مسعود احمد اعوان، ملک طارق محمود، مرزا ارشد علی، قاضی مطیع اللہ، سلیم عابد، زاہد مجید شاہ، محمد اصغر بٹ، طارق قریشی، ضیائ شاہین ، صہیب اعظم ڈار، گلشاد احمد، ڈاکٹر اکمل، حاجی محمد احسان سمیت والدین، معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker