تازہ ترینعلاقائی

کھمانوالہ گرلز مڈل سکول میں کلاسز کا اجرا لیکن سٹاف موجود نہیں ہے۔

شورکوٹ شہر﴿تحصیل رپورٹر﴾تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کینٹ روڈ پر واقع کھمانوالہ کا گرلز مڈل سکول جو کہ پہلے پرائمری سکول تھا اس کو پچھلے ۲ سال سے مڈل کا درجہ دے دیا گیا ہے لیکن ابھی تک وہاں سٹاف موجود نہیں ہے جبکہ کلاسز کا اجرائ بھی ہو چکا ہے۔مکین علاقہ نے کہا ہے کہ بچیوں کے سال ضائع ہو رہے ہیں لیکن محکمہ تعلیم کو اس کی کوئی پرواہ نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری وزیر اعلی سے اپیل ہے کہ جلد از جلد اس بات کا نوٹس لیا جائے تا کہ بچیوں کا مستقبل سنور سکے اور وزیر اعلی کا خواب پڑھا لکھا پنجاب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button