پاکستانتازہ ترین

آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجزایسوسی ایشن کےمرکزی صدرکی گستاخانہ فلم کیخلاف ریلی

اسلام آباد(پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانِ رسالت مآبﷺ میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔عالم اسلام اقوام متحدہ سے قانون منظور کروائے کہ کوئی بھی شخص انبیاء اور رسول کے خلاف زبان درازی نہ کرسکے ۔ حکومت کو ہمارے پیارے رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے امریکہ اور دیگر ممالک سے سفارتی تعلقات منقطع کر دینا چاہیءں۔انہوں نے کہا کہ نبی پاکﷺ کے ساتھ محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا مرکزومحور ہے ،ساری دنیا کے ساتھ تعلقات ایک طرف اور پیارے حبیب حضرت محمدﷺ سے تعلق ایک طرف،نبی ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوجاسکتا جب تک کہ وہ مجھ سے اپنے والدین ،اپنی اولاد اور دیگر سب لوگوں سے بڑھ کر محبت نہ کرے۔ملک ابرار حسین نے کہا کہ مغرب کی طرف سے رسول پاک ﷺ کی شان میں کئی بار گستاخیاں کی گئیں مگر مسلمانوں نے کبھی بھی کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی نہیں کی ،اس لئے عالم اسلام کو چاہیئے کہ اقوام متحدہ سے قانون منظور کروائے کہ گستاخ رسول ﷺ کو سزائے موت دی جائے ۔اس موقع پر اساتذہ اور طلباء نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  تھا نہ کلچر کی تبدیلی مگر کس طرح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker