شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر: تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے،شفیق احمد خان

پھولنگر: تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے،شفیق احمد خان

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو کے پرائیویٹ سکول میں بھائی پھیرو میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی ۔تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے ۔شرح خواندگی میں اضافے سے ہی پاکستان ترقی وخوشحالی کی منازل طے کرسکتا ہے۔تقریب سے مہمانوں کا خطاب اس تقریب میں مہمان خصوصی سابقہ ہیڈ ماسٹرشفیق احمد خان،تسلیم خان اور ڈائریکٹر فیوچر کنسرن سکول سسٹم خان فہد خان سمیت دیگر معزز ین علاقہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مہمان خصوصی شفیق احمد خان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات سے نوازا ۔بچوں نے شاندار ٹیبلو اور خاکے پیش کر کے حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے ۔شرح خواندگی میں اضافے سے ہی پاکستان ترقی وخوشحالی کی منازل طے کرسکتا ہے۔ کئی نجی تعلیمی ادارے حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں انمیں سے ایک فیوچر کنسرن سکول بھی ہے۔ جس کے گزشتہ آٹھ سالوں سے بورڈ کے سوفی صد نتائج رہے ہیں جو اساتذہ اور سکول انتظامیہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ڈائریکٹر سکول خان فہد خان نے خطاب میں کہا کہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچے روشن مستقبل کی جانب گامزن ہیں۔علاقے کے ہر بچے کومعیاری اور سستی تعلیم ہمارا عزم ہے۔ حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے اور نجی تعلیمی اداروں کی خدمات کو سہراتے ہوئے ہر ممکن تعاون اور سہولت دے تاکہ بچوں کو سستی اور معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں  لاپتہ افرادکوالزامات بتا کران کے کیس عدالت میں چلائے جائیں، نوازشریف