تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:گزشتہ رات چور سکول کے تالے توڑ کر پنکھے اتار کر لے گئے

داؤدخیل (ضیا نیازی سے ) گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3ریلولے اسٹیشن میں گزشتہ رات چور سکول کے تالے توڑ کر پنکھے اتار کر لے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم چور سکول نمبر 3کے کمروں کے تالے توڑ کر تین عدد پنکھے لے اڑے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی سکول سے چور دروازے ،کھڑکیاں ،گرل ،واٹر پمپ ،واٹر ٹینک ،بھی چور چوری کر کے لے گئے تھے جن کی رپورٹ تھانہ داؤدخیل میں دی گئیں لیکن تاحال کوئی چور گرفتار نہ ہوسکا جس پر سکول کے بچوں نے سڑکوں پر احتجاج بھی کیا لیکن کچھ نہ ہواسکول انچارج امیر محمد نے بتایا کہ حکومت کی پالیسی کے تحت تمام پر ائمری سکولوں سے چوکیدار کی سیٹیں ختم کر دیں گئیں تھیں جس کی وجہ سے سکولوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ تھانہ داؤدخیل کا عملہ بھی دارخواست وصول کرنے کے بعد کے بعد خرگوش کی نیند سو جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:ضلع چنیوٹ بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی زد میں ، کاروباری حلقے بُری طرح متاثر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker