پاکستانتازہ ترین

عمران فاروق قتل کیس، حکومت کا اسکاٹ لینڈ یارڈ کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) حکومت نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں سے تفتیش میں فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کو مکمل تعاون کی ہدایات جاری کردیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم آج شام اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ملزم معظم علی کے ساتھ محسن علی اور خالد شمیم سے بھی تفتیش کرے گی۔ ملزموں کو فی الحال برطانیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزموں کی حوالگی کو بعض مطلوب افراد پاکستان کے حوالے کرنے سے مشروط کیا جائے گا جس میں بلوچ علیحدگی پسند رہنما بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کچھ دستاویزات بھی پاکستانی حکام کے حوالے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1سے جیت لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker