نائب وزیراعظم (مانیٹرینگ سیل)پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کے موقع پر پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنا دھاندلی ہے، چیف الیکشن کمشنر اس کا نوٹس لیں۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس لاہور میں گجرانوالہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اگر ملازمین سے مخلص ہوتے تو دوسال قبل ہی انہیں مستقل کردیتے۔انہوں نے کہا کہ پیپلپزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔ نگران وزیراعظم کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے جب اصلی نام دیں گے تو پھر وہ بھی نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ جنگلہ بس سروس ایک گھسا پٹا منصوبہ ہے جس کے متاثرین کو ابھی تک معاوضہ نہیں مل سکا۔
You must be logged in to post a comment.