پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے یوم عاشور پر صوبے بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تمام پولیس افسروں کو جلوس کے راستوں پر موجود رہنے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔   وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس کو عاشورہ محرم پر سکیورٹی انتظامات ہر لحاظ سے فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے۔ یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلی نے مرکزی جلوس کے روٹ کا اچانک دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ مرکزی جلوس کے تمام راستوں پر روشنی اورصفائی کا مناسب انتظام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  عید الفطر، اتحاد امت مسلمہ اور عالمی دہشتگردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker