کھیل

سڈنی: رکی پونٹنگ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)  سابق کپتان رکی پونٹنگ کو سری لنکا اور بھارت کے خلاف ون ڈے سيريز سے ڈراپ کرديا گيا۔ کرکٹ آسٹريليا کے چيف سليکٹر جان انوريرٹی نے پير کو بتايا کہ رکی پونٹنگ کو تين ملکی سيريز کے پانچ ميچوں ميں خراب بيٹنگ فارم کے باعث ٹيم سے ڈراپ کيا گيا ہے۔ جمعہ کوسری لنکا کے خلاف ہوبارٹ اور اتوار کو سڈنی ميں بھارت کے خلاف ون ڈے ميچ کيلئے 13 رکنی اسکواڈ ميں رکی پونٹنگ کا نام شامل نہيں ہے۔ مائيکل کلارک کی انجری کے باعث رکی پونٹنگ نے سيريز کے آخری دو ميچز ميں آسٹريلوی ٹيم کی قيادت کی تھی۔ رکی پونٹنگ نے تين ملکی سيريز کے پانچ ميچوں ميں 3.60 کی اوسط سے صرف 18 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker