تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ :سر سے دوپٹہ سرکنے پر شوہر نے بیوی کی چٹیا کاٹ ڈالی

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے دوران سر سے دوپٹہ سرکنے پرخاوند نے بیوی پر تشددکیا اور اس کی چٹیا کاٹ ڈالی۔ تھانہ موترہ کے علاقہ صدرہ بدرہ گاﺅں میں پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعہ کے ملزم شوہر عدیل کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون(ک ش) نے بتایا کہ ایک سال قبل اس کی شادی کے بعد ہی سے عدیل اس کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور والدین سے ملنے پر بھی اس نے پابندی لگارکھی تھی۔اس نے بتایاکہ عدیل نے شادی کی تقریب میں کھانے کے دوران اپنے دو ماہ کے بچے کو سنبھالتے ہوئے سر سے اتفاقیہ طورپر دوپٹہ اترجانے پرتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی فنکاروں نے ” عوام دوست بجٹ ” مسترد کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker