پاکستانتازہ ترین

نواز شریف اب گھٹنے ٹیک دیں، شیخ رشید

لاہور (مانیٹرنگ سیل) شیخ رشید کہتے ہیں کہ عوامی آواز نہ سنی تو شریف خاندان سیاست کی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، کچھ ماورائے قانون و آئین ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان نہیں نواز شریف ہوں گے، گو نواز گو کا نعرہ حکمرانوں کا پیچھا کرتا رہے گا، نواز شریف آنکھیں کھولیں عوام کا سمندر دیکھیں، نواز شریف کو ممشورہ دیتا ہوں کہ گھٹنے ٹیک دیں، زندگی کی آخری تحریک میں حصہ لے رہا ہوں۔ لاہور میں مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ جوش و جذبہ لاہور کی غیرت کا عکاس ہے، نواز شریف ٹی وی پر دیکھ لیں لاہور نکل آیا، لاہور والوں کو دیکھ کر دل خوش ہوگیا، ایسا جلسہ زندگی بھر میں نہیں دیکھا، پہلے ہی کہا تھا قربانی سے پہلے قربانی ہوگی، لگتا ہے نواز شریف کو سنت ابراہیمی پسند نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کہتے ہیں عمران خان ناتجربہ کار ہیں، ہاں زرداری صاحب، عمران خان کو کرپشن کرنا نہیں آتی، عمران کو قوم کے ساتھ دھوکا کرنا نہیں آتا، سیکنڈ آدمی سے نہیں فرسٹ مین سے لڑتا ہوں، زندگی کی آخری تحریک میں حصہ لے رہا ہوں، چوروں کے بجائے چوکیداروں کو آگے آنا ہوگا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف سیاسی طور پر بچ جائیں تو پھر لاہور، لاہور نہیں، نواز شريف تم کو مفت مشورہ ديتا ہوں گھٹنے ٹھيک دو، آنکھیں کھولو عوام کا سمندر دیکھو، عوامی آواز نہ سنی تو شریف خاندان سیاست کی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ کچھ ماورائے قانون و آئین ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان نہیں نواز شریف ہوں گے، نواز شریف جمہوریت کو دھرنوں سے نہیں آپ سے خطرہ ہے، گو نواز گو کا نعرہ حکمرانوں کا پیچھا کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اخلاص۔۔۔۔احتیاط۔۔۔۔اختصار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker