پاکستانتازہ ترین

شیخ رشید کا حکومت ہٹانے کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

راولپنڈی(بیوروچیف)  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، شیخ رشید احمد نے حکومت ہٹانے کے لیے بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیرہ اگست کی شام سے پہلے اس حکومت کو جانا ہو گا، انہوں نے کہا کہ وہ راولپنڈی کو التحریر اسکوائر بنا دیں گے۔ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم سپریم کورٹ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں، ملک کے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں، ہر ادارے اور پوسٹ کا ریٹ ہے، اس ملک میں طلباء، استاد کو اور وکیل، جج کو پیٹ رہے ہیں، پاکستان میں بجلی کی قلت نہیں ہے، حکومت کمپنیوں کو پیسے نہیں دیتی تو بجلی کیسے پیدا ہوگی، شیخ رشید نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی سے الیکشن میں حصہ لینے کا بھی اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے حاجیوں کو بھی معاف نہیں کیا  حاجی ساری کنکریاں شیطان کو نہ ماریں، حکمرانوں  کے لیے بھی بچا کر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:ترقیاتی کاموں میں ٹھیکیداروں کےوارے نیارے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker