اسلام آباد(بیوروچیف) صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب کرلیے ہیں۔ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں ہوں گے جن میں معمول کی کارروائی ہوگی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈی ایچ اے بل پیش کیے جانے کی توقع ہے ، دونوں اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
You must be logged in to post a comment.