پاکستانتازہ ترین

سینیٹ میں کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کی قرارداد منظور

اسلام آباد(بیوروچیف) سینیٹ میں کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کی قراراداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ایم کیو ایم نے قرارداد کی مخالفت کی ۔ چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شاہی سید کی جانب سے کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔ قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ نصیر اللہ بابر نے کراچی میں کامیاب آپریشن کیا ۔ شاہی سید کا کہنا تھا کہ نیٹوسپلائی کے اسلحے کے بائیس کنٹینرزغائب کئے گئے ۔ گزشتہ دو سال کے دوران کراچی سے دیسی ساخت کا اسلحہ برآمد نہیں ہوا ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کو تعین کرناہے کہ کراچی میں بیرون ہاتھ ملوث ہے یا فرقہ وارانہ قتل و غارت ہورہی ہے ۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر سرچ آپریشن ہونا چاہیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button