علاقائی

سرگودھا:پنجاب کنزیومرپروٹیکشن ایکٹ صارفین کے حقوق کی ضمانت ہے

سرگوھا﴿تحصیل رپورٹر﴾اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل سرگودھا محمد افضل سرویا نے کہا ہے کہ پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے صارفین کے حقوق کی ضمانت ہے۔انہوں نے یہ بات سرگودھا یونیورسٹی شعبہ اردو میں طلبائ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت اگر غیر معیاری ، زائد المعیاد اشیائ فروخت کرنے ، خریداری پر رسید نہ دی گئی ہو ‘ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں نہ ہوئی ہو‘ اشیائ پیکنگ پر تاریخ تیاری ، تیاری استعمال اور اجزائے ترکیبی وغیرہ درج نہ ہوں تو اس بارے میں سادہ کاغذ پر درخواست اپنا نام و پتہ ، شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور دستاویزی ثبوت و رسید وغیرہ اگر ہو تو ہمراہ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر /اتھارٹی ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل سرگودھا کے دفتر میں جمع کروائی جاسکتی ہے ۔غیر معیاری اشیائ یا غیر معیاری سروس سے ہونے والے نقصان کے ازالہ کے لیے ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ واقع مکان نمبر 11بنگلہ نمبر 10بالمقابل سرکٹ ھائوس سرگودھا سے رجوع کیا جاسکتاہے ۔عدالت سے رجوع کرنے سے پہلے مسئول علیہ کو پندرہ دن کا باضابطہ نوٹس دینالازم ہے ۔محمد افضل سرویا نے کہا کہ جر م ثابت ہونے پر اتھارٹی پچاس ہزار تک جرمانہ کرنے کی مجاز ہے ۔ اس کے علاوہ محترمہ شمسہ عباسی ، سعدیہ ملک ایڈووکیٹ ممبر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل سرگودھا نے بھی خطاب کیااور یونیورسٹی انتظامیہ کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker