علاقائی

سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشو ں کے خلاف کارروائی 3850گرام ہیروئن برآمد ۔3ملزمان گرفتار

سرگودھا(پریس ریلیز)پولیس کی منشیات فروشو ں کے خلاف کارروائی 3850گرام ہیروئن برآمد ۔3ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کے آفتاب احمد SI معہ ملازمان بسلسلہ گشت بحد رقبہ سیدوآنہ مو جو د تھے کہ مخبر کی اطلاع پر ملزم احمد شیر ولد محمد رمضان قوم کمہار سکنہ سیدوآنہ کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے 2410گرام ہیروئن برآمد کر لی جس پر ملزم کے خلاف تھانہ صدرمیں مقدمہ نمبر58/12درج کروایا۔ مزید برآں تھانہ صدر کے سب انسپکٹر جاوید اقبال نے مخبر کی اطلاع پر ملزم محمد سلیم ولد خدا یار قوم کلیار سکنہ سیدوآنہ کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے 1210 گرام ہیروئن برآمد کر لی جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر60/12درج کروایا۔ جبکہ تھانہ صدر بھلوال کے SI محمد اشرف دوران گشت مخبر کی اطلاع پر عمر فاروق تھہیم ولد غلام مرتضٰی سکنہ منظور حیات کالونی کو قابو کر اس کے قبضہ سے اس کے قبضہ سے 230 گرام ہیروئن برآمد کر لی جس پر ملزم کے خلاف تھانہ صدر بھلوال میں مقدمہ نمبرْْ37/12درج کروایا۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  یوکرین، پرتشدد واقعات میں کم از کم 18 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker