پاکستانتازہ ترین

سربجیت سنگھ نےاسلا م قبول کرلیا، سرجیت سنگھ کا دعوی

پاکستانی جیل سے رہائی پانے والے بھارتی جاسوس سرجیت سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ سربجیت سنگھ نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اس کا اسلامی نام سرفراز ہے۔ امرتسر میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں قید اور ایک اور بھارتی قیدی کرپال سنگھ نے بھی اسلام قبول کر لیا ہے اور اس کو دین محمد کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ ان دونوں نے رہائی کی امید پر اسلام قبول کیا تاہم پاکستان کی حکومت نے انہیں رہا نہیں کیا۔ دوسری جانب سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور نے سربجیت کے اسلام قبول کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں سربجیت سنگھ باقاعدگی سے سکھ مذہب کی کتابوں کا مطالعہ کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور جیل میں سربجیت سنگھ سے ملاقات کے دوران انہوں نے دیکھا کہ لوگ کرپال سنگھ کو دین محمد کے نام سے پکار رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان کو کمزور کرنے کے تمام حربے ناکام بنادیں گے, سیکٹر کمانڈر ایسٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker