پاکستانتازہ ترین

پاکستان ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، سرتاج عزیز

لاہور(مانیٹرنگ سیل)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے تحفظات دور کریں گے۔ آپٹیکل فائبر اکوڑہ خٹک سے گزرے یا نہ گزرے پرویز خٹک کو انٹرنیٹ استعمال کرنا خود سکھاؤں گا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران سعودی عرب کشیدگی ختم کرنے کے لیے کردار ادا کرے گا۔ پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول منسوخ نہیں ہوا۔ لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو وزیر اعلیٰ سندھ کے تحفطات دور کرنے کا کہا گیا ہے۔ آصف زرداری کی مثبت باتوں کو سن کر خوش ہوتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ آپٹیکل فائبر اکوڑہ خٹک سے گزرے یا نہ گزرے پرویز خٹک انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔ اقتصادی راہداری کے حوالے سے احسن اقبال نے پرویز خٹک سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ جیو پولیٹیکل صورتحال میں دوسرے ملکوں کے بھی ایجنڈے ہیں۔ سعودی عرب ایران کشیدگی پر احتیاط برتنی چاہیئے۔ چاہتے ہیں کہ شعیہ سنی کا تاثر ہمارے معاشرے پر نہ پڑے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر پاکستان ایران سعودی عرب کشیدگی ختم کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ فرقہ واریت پر بات کرتے وقت محتاط رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پاکستان بھارت مذاکرات کا شیڈول منسوخ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈوپ ٹیسٹ: یاسرشاہ پرتین ماہ کے لئے پابندی عائد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker