پاکستانتازہ ترین

ضلع چنیوٹ کے محکمہ ہیلتھ میں جنسی درندوں کا راج

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)ضلع چنیوٹ کے محکمہ ہیلتھ میں جنسی درندوں کا راج خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ملزمان کے پے در پے واقعات سامنے آنے لگے مگرحوا کی بیٹیوں کو انصاف فراہم کرنا دشوار ہو کر رہ گیا اعلیٰ افسران بھی گند صاف کرنے میں ناکام ہو گئے ،لیڈی ہیلتھ ورکر کے ساتھ ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے عملے کی زیادتی کی کوشش،لیڈی ہیلتھ ورکر نے شور مچاتے ہوئے بھاگ کر جان بچائی ۔ای ڈی او ہیلتھ نے ملزمان کے خلاف کاروائی سرد خانے میں ڈال دی تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ محکمہ صحت نے اپنی بہترین خدمات پیش کرنیوالی لیڈی ہیلتھ ورکر مہوش جو کہ فیصل آباد کی رہائشی بتائی گئی ہے جو عرصہ ایک سال سے بطور ایل ایچ وی ضلع چنیوٹ کے مختلف موضع جات میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی تھی اور جسے بہترین خدمات پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے حال ہی میں تاریخی سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیامگر گزشتہ روز ڈی ایچ کیو چنیوٹ کی لیبارٹری کے اسسٹنٹ و دیگر ملزمان نے مہوش کولیبارٹری میں دبوچ لیا اور اُسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر مہوش نے ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ اور وایلہ کرتے ہوئے بمشکل اپنی جان بچائی اور ملزمان کے اس اقدام پر ای ڈی او ہیلتھ چنیوٹ کو تحریری طور پر درخواست دیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تو ای ڈی او ہیلتھ محبوب ارشد نے تا حال کاروائی نہ کی ہے جبکہ ڈی سی او چنیوٹ کو واقعہ کا علم ہوجانے پر بھی ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کی گئی ہے جس پر متاثرہ مہوش اور اس کے اہلخانہ سراپا احتجاج ہیں اور خادم اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کر رہے ہیں ۔ڈی سی او چنیوٹ شوکت علی کھچی کے مطابق مہوش بی بی جنسی ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی جس کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو بہت جلد ملزمان کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی کے ذریعے انہیں سزا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی : متحدہ علماء محاذ صوبہ پنجاب کی جانب سے افواج پاکستان کے حق میں مظاہرہ کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker