پاکستانتازہ ترین

قصور کے بعدبہاولنگر میں بھی ویڈیو سیکس سکینڈل سامنے آ گیا

بہاولنگر(نامہ نگار)قصور کے بعد بہاولنگر میں بھی سیکس سکینڈل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے گزشتہ کئی دنوں سے یہ سکینڈل زبان زد عام ہے اور اسکی ویڈیو ہر دوسرے موبائل میں موجود ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ اے ڈویژن میں سب انسپکٹر نیاز احمد کی مدعیت میں ملزمان عاطف حسنین اور ندیم احمد کے خلاف زیر دفعہ 292.294 . 376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور چھاپہ مار کر ملزم ندیم احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم عاطف قریش کالونی کا رہائشی ہے اور اس کی انارکلی بازار میں کپڑے کی دوکان ہے اور وہ خواتین کو بہلا پھسلا کر ان کے ساتھ زیادتی کر تا ہے اور اس مکروہ فعل کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرتا ہے اس مقصد کے لئے ایک مکان کرائے پر لے رکھا ہے جبکہ اسکا حقیقی بھائی ندیم احمد دوکان پر بیٹھ کر نگرانی نکرتا ہے اور اپنے بھائی عاطف حسنین کو اس گندے کام میں مدد فراہم کرتا ہے اس سکینڈل کا مرکزی ملزم عاطف تاحال مفرور ہے اور پولیس گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تم کیا جانو شب قدر کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker