بین الاقوامیتازہ ترین

غزہ کی صورتحال ، عالمی برداری کی خاموشی پر تنقید، خود کو طاقتور سمجھنے والے غلط فہمی میں ہیں : شاہ عبداللہ

جدہ (مانیٹرنگ سیل) سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے غزہ کی صورتحال پر عالمی برداری کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم ہیں ، خود کو طاقتور سمجھنے والے غلط فہمی میں ہیں ، عالمی برادری کی ناک کے نیچے ہمارے بھائیوں کو قتل کیاجارہاہے ۔ خطاب کرتے ہوئے شاہ عبداللہ کاکہناتھاکہ فلسطین میں نہتے شہریوں کا قتل عام ہورہاہے اور اس پر خاموشی اختیار کرنے والی عالمی برادری بھی جرائم میں شریک ہے ۔ اُن کاکہناتھاکہ اسرائیلی جارحیت اب بند ہونی چاہیے ، رہنماءاور علماءاسلام کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچائیں،اسلام کوقبضے سے بچانے کیلئے مسلمانوں کو متحدہوناہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب پاکستان کی ترقی میں پیش پیش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker