پاکستانتازہ ترین

الوداع، الوداع نواز شریف الوداع، شاہ محمود قریشی

لاہور (مانیٹرنگ سیل) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عوام نے فیصلہ دے دیا الوداع، الوداع نواز شریف الوداع، نواز لیگ اور پیپلزپارٹی نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، قوم بیوپاریوں اور مک مکا کرنیوالی جماعتوں کو مسترد کردیں۔ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز لیگ، پیپلزپارٹی نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، اگر پی پی اور نواز لیگ کو مسترد کرتے ہو تو نیا پاکستان بنانے نکلو، خان صاحب عوام نے فيصلہ دے ديا ہے، اپنی رخصتی سے قبل حکمرانوں کی رخصتی کا طبل بجے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور نے آئینہ دکھا دیا، اب فیصلہ کن تقریر نہیں کرونگا، فیصلہ کرکے آیا تھا فیصلہ کن تقریر کروں گا، انہوں نے سوال کیا کہ قوم کو بیوپاری منظور ہے؟، قوم کو 2 جماعتوں کا مک مکا منظور ہے؟، 2 جماعتیں باریاں لے رہی ہیں، کیا آپ کو منظور ہے، جلسے کے شرکاء نے نہیں میں فیصلہ دے دیا۔ شاہ محمود قریشی نے تقریر کے اختتام میں الوداع الوداع نواز شریف الوداع کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں  امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن نے ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker