پاکستانتازہ ترین

جوڈیشل کمیشن قیام پر مسلم لیگ (ن) کے اندر دو دھڑے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قیام پر مسلم لیگ (ن) کے اندر دو دھڑے ہیں ایک اسحاق ڈار جو کہ جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتا ہے جبکہ دوسرا خواجہ آصف دھڑا جو کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر ناراض ہے لیکن نواز شریف جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حق میں ہیں ۔ منگل کے روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں جوڈیشل کمیشن کے قیام پر پارٹی کے اندر دو دھڑے موجود ہیں ایک وہ دھڑا جو کہ اسحاق ڈار کا ہے وہ جوڈیشل کمیشن کے حق میں ہے جبکہ دوسرا دھڑا خواجہ آصف کا ہے جو کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے ناراض ہے کیونکہ خواجہ آصف کا اپنا حلقہ تحقیقات میں آتا ہے شاہ محمود نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر جوڈیشل کمیشن کا قیام وجود میں آیا ہے اگر وہ نہ چاہتے تو پھر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا تھا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خواہش ہے کہ جوڈیشل کمیشن پنتالیس دنوں کے اندر اپنی فائنڈنگ دیکر پوری قوم کے سامنے رکھے ۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر:پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر موثر،دکانداراپنی مرضی کے ریٹ پر اشیا فروخت کرنے لگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker