شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / چودھری نثارکی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے: شاہ محمود

چودھری نثارکی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے: شاہ محمود

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پارلیمنٹ میں آمد مشروط ،  وزیر اعظم آئیں تو عمران خان بھی آئیں گے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ عدالتی موقف وزیراعظم کے پارلیمنٹ کے خطاب سے برعکس ہے۔ اصل حقیقت ہے کیا ؟ وزیراعظم  ایوان میں آ کر ابہام دور کریں۔ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر چودھری نثار کا ردعمل سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف نے وزیر اعظم سے کل کے اجلاس میں شرکت کا مطالبہ کر دیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایوان میں خطاب اور برعکس عدالتی موقف پر وضاحت پیش کریں۔ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر چودھری نثار کا ردعمل سپریم کورٹ پرڈائریکٹ حملہ ہے۔ حکومت نے پورا زور لگایا کہ رپورٹ جاری نہ ہو۔ تحریک انصاف نے عمران خان کی پارلیمنٹ آمد کا عندیہ دے دیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آئے تو وہ بھی آئیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کر کے قومی اسمبلی میں مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے وائس چیئر مین مقرر ہو گئے